Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

وزیراعلیٰ بلوچستان کا جی پی اے کمپلیکس گوادر میں دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنانے پر اظہار اطمینان

کوئٹہ: وزیراعلٰیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے جی پی اے کمپلیکس گوادر میں دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنانے پر اظہار اطمینان کیا ہے۔

وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے جی پی اے کمپلیکس گوادر میں دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنانے پر اظہاراطمینان کرتے ہوئے سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا۔

وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز کے بہادر جوانوں نے دہشت گردی کا حملہ ناکام بنایا، بہادر فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے 8 دہشت گردوں کو جنم واصل کیا۔

میر سرفراز بگٹی کہتے ہیں کہ بلوچستان سے دہشت گردی کا قلع قمع کریں گے جب کہ کامیاب کارروائی پر سیکورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version