Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

شیری رحمان کا امریکی کانگریس کی خارجہ اُمور کمیٹی میں ڈونلڈ لو کے بیان پر ردعمل

نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان کا امریکی کانگریس کی خارجہ اُمور کمیٹی میں ڈونلڈ لو کے بیان پر ردعمل سامنے آگیا۔

اپنے بیان میں شیری رحمان نے کہا کہ پاکستان کے بعد اب امریکی ایوان میں بھی سائفر بیانیہ کو جھوٹ کا پلندا کہہ کر مسترد کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکی کانگریس کی خارجہ اُمور کمیٹی میں ڈونلڈ لو نے واضع طور پر سائفر بیانیہ  ایک جھوٹ قرار دیا، اب یہ باضابطہ طور پر طے ہو چکا ہے کہ سائفر کو بنیاد بنا کر پی ٹی آئی نے اپنے سیاسی مقاصد کا تحفظ کیا۔

شیری رحمان نے یہ بھی کہا کہ آڈیو لیک میں بانی پی ٹی آئی اور ان کے ساتھے سائفر پر سیاست کھیلنے کی منصوبہ بندی بناتے سنائی دئے، بانی پی ٹی آئی کے پرنسپل سیکرٹری سائفر کیس سماعت میں تفصیلی وضاحت پیش کر چکے ہیں۔

 نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے مزید کہا کہ ایک سفارتی تحریر کو سیاسی اور ذاتی مفادات کیلئے توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا، سائفر بیانیہ کو اپنے چھوٹے سیاسی مقاصد کے حصول کیلئے ملکی اور خارجی مفادات کو دائو پر لگانے کی بدترین مثال کے طور پر یاد رکھا جائے گا۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version