Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ہمیں صاف اور سستی توانائی کی ضرورت ہے، وزیرخارجہ

وزیرخارجہ نےکہا ہے کہ ہمیں صاف اور سستی توانائی کی ضرورت ہے۔

وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے جوہری توانائی سربراہی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان آئی اے ای اے کا فعال شراکت دارہے، جوہری توانائی کے پُرامن مقاصد کیلئے اپنے تجربات دنیا سے شیئر کرنے کو تیارہے۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ  بیلجیئم حکومت اورآئی اےای اےکااجلاس کےانعقادپرشکریہ اداکرتا ہوں، انرجی سیکیورٹی ترقی یافتہ، ترقی پذیر ممالک کے لیےاہم ترجیح ہے۔

وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے مزید کہا کہ ہمیں صاف اور سستی توانائی کی ضرورت ہے، ماحول دوست جوہری توانائی مستقبل کے لیےقابل عمل حل پیش کرتی ہے

یاد رہے کہ برسلز میں ہونے والی نیوکلیئر سیکیورٹی سمٹ میں وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار کو پاکستان کی نمائندگی کے لیے وزیرِ اعظم شہباز شریف نے نامزد کیا ہے۔

اس سے قبل وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے برسلز میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نیوکلیئر سے حاصل توانائی ماحول دوست ہے، توانائی کے مسائل کے لئے پائیدار اقدامات ناگزیر ہیں۔

واضح رہے کہ وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار لندن سے برسلز پہنچے جہاں پاکستانی سفیر آمنہ بلوچ نے برسلز میں وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار کا استقبال کیا۔

متعلقہ خبریں