گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری آج گلستان جوہر کے ایک نجی اسپتال پہنچے۔
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری آج گلستان جوہر کے ایک نجی اسپتال پہنچے، جہاں انہوں نے ایشیا کے طویل القامت شخص نصیر سومرو کی عیادت کی۔
گورنر سندھ نے ڈاکٹروں کی جانب سے انہیں فراہم کی جانے والی علاج معالجہ کی سہولیات کے بارے میں دریافت کیا۔
گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا کہ نصیر سومرو ہمارا قومی اثاثہ ہیں، ان کی دیکھ بھال میں کوئی کسر نہ اٹھا رکھی جائے.
گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے نصیر سومرو کو مالی مدد کا چیک بھی دیا۔
اس موقع پر ایشیا کے طویل القامت شخص نصیر سومرو نے مسلسل ماہانہ مالی تعاون پر گورنر سندھ کا شکریہ ادا کیا۔
گورنر سندھ کامران ٹیسوری کے ہمراہ اس موقع پر رکن قومی اسمبلی فرحان چشتی بھی موجود تھے۔
