Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پی ایس ایل کے اختتام پر قومی کھلاڑیوں کی عمرے کی ادائیگی

پاکستان سپر لیگ کے اختتام کے فوراً بعد کئی قومی کھلاڑی عمرہ ادا کرنے سعودی عرب پہنچ گئے۔

تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹر افتخار احمد نے سوشل میڈیا پر ساتھی کھلاڑیوں کے ہمراہ تصویر شیئر کی، جس میں تمام کرکٹرز احرام باندھے کھڑے نظر آرہے ہیں۔

عمرہ ادا کرنے والوں میں بابر اعظم، نسیم شاہ اور امام الحق سمیت دیگر کچھ افراد بھی شامل ہیں۔

دوسری جانب بابر اعظم نے اپنی احرام باندھے تصویر شئیر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ عمرہ ادا کرنے کے بعد خوشی محسوس کررہا ہوں، اس سفر کے لیے مشکور ہوں اور پوری انسانیت کی بھلائی اور امن کے لیے دعاگو ہوں ۔

متعلقہ خبریں