Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ہمیں اختلافات کو بھلا کر ملک کےلئے سوچنا پڑیگا، شرجیل میمن

شرجیل میمن نے کہا ہے کہ ہمیں اختلافات کو بھلا کر ملک کےلئے سوچنا پڑیگا، سب کو مل کر قوم کےلئے کام کرنا پڑیگا۔

صوبائی وزیر سندھ شرجیل انعام میمن نے مزار قائد پرمیڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ آج 23 مارچ کے موقع پر قومی ہیروز کو یاد کررہے ہیں، قائد اعظم محمد علی جناح نے پاکستان کا خواب دیکھا، آج کے دن ایک قرارداد پاس کی گئی۔

شرجیل انعام میمن نے کہا کہ آج ہم بے خوف اپنے ملک میں رے رہے ہیں، آج فلسطین میں دیکھیں کتنا ظلم ہورہا ہے، جو خواب قائد اعظم نے دیکھا تھا ہمیں اختلافات کو بھلا کر ملک کےلئے سوچنا پڑیگا، سب کو مل کر قوم کےلئے کام کرنا پڑیگا۔

صوبائی وزیر سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا کہ اندرونی اور بیرونی سازشوں کے خلاف کام کرنا ہوگا، جب تک ایک قوم نہیں بنیں گے ترقی نہیں کرسکتے، اس وقت کچے کے ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن چل رہا ہے، وزیراعلی سندھ کہہ چکے ہیں کہ کسی بھی طرح سے ڈاکوؤں کو نہیں چھوڑینگے۔

شرجیل میمن نے کہا کہ پی ٹی آئی کو اب اگلے الیکشن کا انتظار کرنا چاہیے، آج کے دن کوئی نیگیٹو بات نہیں کرنا چاہتا ہوں، بانی پی ٹی آئی کی وجہ سے آج ملک کہاں ہے، وزیراعلی پختونخواہ کو بھی وطن کی خاطر ترقی میں میں شامل ہونا پڑیگا۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version