Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

عماد وسیم کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ واپس لینے کا اعلان

پاکستان کے مایہ ناز آل راؤنڈر عماد وسیم نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ واپس لینے کا اعلان کردیا۔

قومی کھلاڑی نے سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر جاری بیان میں کرکٹ سے ریٹائرمنٹ واپس لینے کا اعلان کیا جب کہ ساتھ ہی انہوں نے پی سی بی کا بھی شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے لکھا ’’پاکستان ہمیشہ پہلے ہے اور ملک کے لیے اعزازات لانے کے لیے اپنا بہترین کھیل پیش کرنے کی کوشش کروں گا‘‘۔

انہوں نے بتایا ’’مجھے یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی محسوس ہو رہی ہے کہ پی سی بی آفیشلز سے ملاقات کے بعد ریٹائرمنٹ پر دوبارہ غور کیا اور آج اپنی دستیابی کا اعلان کرتا ہوں‘‘۔

انہوں نے مزید لکھا ’’میں پاکستان ٹیم کے لیے دستیاب ہوں گا جب کہ میں پاکستان کے لیے ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کے لیے بھی دستیاب ہوں گا‘‘۔

واضح رہے کہ عماد وسیم نے آخری ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ گذشتہ سال راولپنڈی میں نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلا تھا جس کے بعد انہوں نے خود کو انٹرنیشنل کرکٹ سے علیحدہ کرلیا تھا۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version