Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

فیفا ورلڈ کپ 2026 کوالیفائر راونڈ 2، قومی فٹ بال ٹیم اردن جائے گی

فیفا ورلڈ کپ 2026 کوالیفائر راؤنڈ 2 کے مقابلے کے لیے قومی فٹ بال ٹیم اردن روانہ ہو گی۔

تفصیلات کے مطابق قومی فٹ بال ٹیم آج رات 3 بجے اردن کے لیے روانہ ہو گی جہاں وہ فیفا ورلڈ کپ 2026 کوالیفائر راؤنڈ 2 میں اردن سے مقابلہ کرے گی۔

قومی فٹ بال ٹیم نجی پرواز سے براستہ دوحہ، امان پہنچے گی، پاکستان اردن آوے مقابلہ 26 مارچ کو شیڈول ہے، میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات 12 بجے شروع ہوگا۔

پاکستان قومی فٹ بال ٹیم کے ڈیفینڈر عبداللہ اقبال اسکواڈ کا حصہ نہیں ہوں گے کیونکہ انہیں میچ کے دوران ریفری کی جانب سے پہلے ہی یلو کارڈ مل چکا ہے۔

عبداللہ اقبال کو یلو کارڈ 17 اکتوبر کو کمبوڈیا کے خلاف میچ میں ملا تھا، جبکہ دوسرا 21 مارچ کو اردن کے خلاف میچ میں ملا تھا۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version