روس نے یوکرین کے دارلحکومت کیف پر میزائل حملے کردیے۔
بین الاقوامی خبررساں ادارے کے مطابق روس نے یوکرین کے دارلحکومت کیف پر میزائل حملے میں توانائی کی تنصیبات سمیت متعدد اہداف کو نشانہ بنایا گیا۔
ایک روسی کروز میزائل پولینڈ کی حدود میں گرگیا۔
یوکرینی حکام نے تصدیق کی ہے کہ روس نے کیف پر 57 میزائل اور ڈرون داغے ہیں۔ کنزال ہائپر سونک میزائلوں کو مارگرانا مشکل ہے۔
یوکرینی حکام کا کہنا ہے کہ روسی فضائیہ نے زیر زمین گیس ذخیرہ کرنے کی سائٹ کو نشانہ بنایا۔حملے سے صارفین کو قدرتی گیس کی فراہمی متاثر نہیں ہوئی۔




















