Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

غزہ کے اسپتالوں میں خدمات انجام دینے والی خواتین سے زیادتی کا انکشاف

اسرائیلی فوجیوں کا غزہ کے اسپتالوں میں خدمات انجام دینے والی خواتین سے زیادتی کا انکشاف ہوا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یونین آف میڈیکل کیئر اینڈ ریلیف آرگنائزیشنز کی ڈاکٹر عالیہ خان نے اسرائیلی فوجیوں پر شدید قسم کے الزامات عائد کیے ہیں۔

ڈاکٹر عالیہ خان کہتی ہیں کہ الخیر اسپتال میں اسرائیلی فوجی ایک خاتون کو دو دن تک زیادتی کا نشانہ بناتے رہے جب کہ نصیر اسپتال میں ایک خاتون کو اس کے بھائی اور شوہر کے سامنے برہنہ کیا گیا۔

ڈاکٹر عالیہ خان نے بتایا کہ بھائی اور شوہر نے اپنے کپڑوں سے ڈھانپنے کی کوشش کی تو اسرائیلی فورسز نے دونوں کو شہید کردیا۔

ڈاکٹر عالیہ کا مزید کہنا تھا کہ مغربی میڈیا اور سیاسی رہنما ان مظالم پر بات نہیں کر رہے، اسرائیلی فوجیوں نے غزہ کے اسپتالوں میں خدمات انجام دینے والی خواتین سے زیادتی کی ہے۔

متعلقہ خبریں