Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ن لیگ کے مطالبے کے باعث بلوچستان میں کابینہ کی تشکیل تعطل کا شکار

کوئٹہ: مسلم لیگ ن کے مزید وزارتوں کے مطالبے کے بعد بلوچستان میں کابینہ کی تشکیل تعطل کا شکار ہوگئی۔

ذرائع کے مطابق بلوچستان میں کابینہ کی تشکیل کا معاملہ ابھی تک حل نہیں ہوسکا ہے جب کہ مسلم لیگ ن نے بلوچستان میں مزید وزارتیں مانگ لی ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ن لیگ کے نئے مطالبے سے وزارتوں کی تقسیم اور کابینہ جئ تشکیل تعطل کا شکار ہوگئی ہے۔

پی پی ذرائع نے بتایا کہ ن لیگ بلوچستان میں آٹھ وزارتوں، دو معاونین کا مطالبہ کر رہی ہے جب کہ ن لیگ کے ساتھ بلوچستان کابینہ میں چھ وزارتوں کا معاہدہ ہوا تھا،

پی پی ذرائع کا کہنا تھا کہ ن لیگ کو معاہدے سے ذیادہ وزارتیں نہیں دی جاسکتیں، بلوچستان کابینہ سینیٹ انتخابات کے بعد تشکیل دینے کا فیصلہ کیا گیا۔

ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان نے پی پی قیادت کو فیصلے پر اعتماد میں لے لیا ہے، بلوچستان میں بیشتر حکومتی اراکین کابینہ میں شمولیت کے خواہشمند ہیں جب کہ عدم شمولیت پر اتحادی اراکین کی ناراضگی کا خدشہ ہے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version