Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

فیصل واوڈا نے سینیٹ الیکشن میں سپورٹ کی درخواست نہیں کی، خالد مقبول صدیقی

ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینئر خالد مقبول صدیقی کا کہنا ہے کہ فیصل واڈا صاحب نے کوئی سپورٹ کی درخواست نہیں کی اگر وہ سپورٹ مانگے گیں تو ہم دیکھیں گے فیصلہ کریں گے۔

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے سربراہ خالد مقبول صدیقی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم اس وقت مالی بحران اور سماجی بحران کے لیے اقدامات اٹھائیں گے، انٹر کے نوجوانوں کو انٹرنیشنل سرٹیفیکیشن کروائیں گے، نوجوان ہنرمند ہوں گے اور باہر جا کر اس ملک میں رقم بھیجیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہم ن لیگ کے پاس وزارتیں اور گورنر شپ لینے کے لیے نہیں گئے تھے، بہت پہلے طے ہو چکا ہے گورنر سندھ کے شہری علاقوں کا ہونا چاہئے، گورنر سندھ کے لیے کوئی بھی نام تجویز نہیں کیا جب کہ پندرہ سال سے سندھ حکومت نے سندھ کے شہری علاقوں کو نشانوں پر رکھا تھا۔

خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ فیصل واڈا صاحب نے کوئی سپورٹ کی درخواست نہیں کی، انہوں نے ایم کیو ایم سے تائید کنندگان اور تجویز کنندگان مانگے تھے، اگر وہ سپورٹ مانگے گیں تو ہم دیکھیں گے فیصلہ کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایم کیو ایم کا مکمل مینڈیٹ واپس نہیں ہوا ، مردم شماری میں ہماری ڈنڈی ماری جاتی تھی ، کراچی کی آبادی ایک کروڑ کم دکھائی دی گئی تھی ، کراچی کو آبادی کو ساتویں مردم شماری میں کم دکھانے کی کوشش کی گئی ، ہماری کاوشوں سے 75 لاکھ لاپتہ لوگ بازیاب ہوئے۔

خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ بحرانوں سے نکلنے کے لیے حکومت کی مدد کرنا چاہتے تھے، سیاسی استحکام کے لیے ہمیں کابینہ کا حصہ بننے کے لیے کہا گیا، جمہوری نظام کو مضبوط کرنے کے لیے ایم کیو ایم جدوجہد جاری رکھے گی جب کہ ہم سندھ کے اندر مزید اسکول بھی کھولیں گے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version