Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

قومی کھلاڑیوں کی مسجد نبویؐ میں افطار کرنے کی ویڈیو وائرل

قومی ٹیم کے سابق کپتان بابراعظم اور نسیم شاہ دیگر کھلاڑیوں کی مسجد نبوی میں افطار کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

پاکستان سپرلیگ کے نویں ایڈیشن کے اختتام پر پاکستان کرکٹ ٹیم کے بیشتر کھلاڑی ماہ مقدس میں عمرے کی سعادت حاصل کرنے کے لیے سعودی عرب پہنچ گئے۔

عمرے کی سعادت حاصل کرنے والے میں بابراعظم، امام الحق، نسیم شاہ اور افتخار احمد شامل ہیں جن کی عمرہ ادائیگی کے دوران پہلے بھی کوئی ویڈیوز اور تصاویر سامنے آئی تھیں۔

قومی ٹیم کے جارح مزاج بلے باز افتخار احمد نے انسٹاگرام پر ساتھی کرکٹرز کے ہمراہ مسجد نبویؐ سے ویڈیو شیئر کی۔ جس میں افتخار احمد کو ساتھی کرکٹرز نسیم شاہ ، امام الحق اور سابق کپتان بابراعظم کے ہمراہ مسجد نبویؐ میں افطاری کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

اس سے قبل بھی سوشل میڈیا پر قومی کرکٹرز کی ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں قومی کرکٹرز کو بس میں بیٹھے دیکھا جا سکتا ہے۔

قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کی مسجد نبویؐ جاتے وقت کی ویڈیو سامنے آئی تھی جس کھلاڑی بس میں سوار ہوکر مدینہ کی جانب جا رہے ہیں اور اس دوران کرکٹرز نے آخری نبیﷺ سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے نعتیہ کلام پیش کیا ہے۔

ویڈیو میں کرکٹر افتخار احمد، نسیم شاہ، امام الحق اور بابر اعظم کو نعت ‘جس نے لا کر کلام الہیٰ دیا وہ محمد مدینے میں موجود ہے’ پڑھتے دیکھا جا سکتا ہے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version