Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بلڈ بنکس میں صاف خون کی فراہمی ہر مریض کا بنیادی حق ہے،سلمان رفیق

خواجہ سلمان رفیق نے کہا ہے کہ بلڈ بنکس میں صاف خون کی فراہمی ہر مریض کا بنیادی حق ہے۔

وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے انسٹی ٹیوٹ آف بلڈ ٹرانسفیوژن سروس پنجاب کے ہیڈافس کا دورہ کیا جبکہ صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے تھیلیسیمیاء سنٹر کا دورہ کرکے بچوں کی عیادت بھی کی۔

ایڈیشنل سیکرٹری ٹیکنیکل محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن ڈاکٹر حافظ شاہد لطیف، ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر شبنم بشیر اور سیکرٹری ڈاکٹر عمران بشیر نے گلدستہ پیش کیا اور ادارے کا دورہ کروایا۔

صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے انسٹی ٹیوٹ آف بلڈ ٹرانسفیوژن اور پنجاب بلڈ ٹرانسفیوژن اتھارٹی کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی ہدایت کی ہے۔

وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے ایک اہم اجلاس کی صدارت بھی کی جس میں ڈاکٹر عمران بشیر نے صوبہ بھر کے بلڈ بنکس میں مریضوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات بارے بریفننگ دی۔

اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نےکہا کہ انسٹی ٹیوٹ آف بلڈ ٹرانسفیوژن کی استدکار کو بڑھانے کی ضرورت ہے، بلڈ بنکس میں ریکارڈ نہ بنانے پر سخت محکمانہ ایکشن لیا جائے گا جبکہ انسٹی ٹیوٹ آف بلڈ ٹرانسفیوژن اور پنجاب بلڈ ٹرانسفیوژن اتھارٹی میں ایچ آر کے مسائل کو بھی حل کریں گے۔

خواجہ سلمان رفیق نےکہا کہ بلڈ بنکس میں صاف خون کی فراہمی ہر مریض کا بنیادی حق ہے، پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں بلڈ بنکس کو جدید ٹیکنالوجی کے مطابق چلانا چاہتے ہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ 2024 کے آخر تک بلڈ ٹیسٹ کلایا ٹیکنالوجی پر منتقل کرنے کا عہد کیا ہے، پنجاب بلڈ ٹرانسفیوژن اتھارٹی کو غیر قانونی بلڈ بنکس کے خلاف فوری کارروائی عمل میں لانے کی ہدایت کی ہے۔

صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے مزید کہا کہ پنجاب بھر میں اس وقت 1293 رجسٹرڈ جبکہ 461 بلڈ بنکس لائسنس شدہ ہیں، سیکرٹری پنجاب بلڈ ٹرانسفیوژن اتھارٹی خود صوبہ بھر کے بلڈ بنکس کا دورہ کرکے حالات کا جائزہ لیں۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version