Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

روس نے ماسکو میں دہشت گردی کا الزام امریکہ، برطانیہ اور یوکرین پر عائد کردیا

روس نے ماسکو میں دہشت گردی کے لیے امریکہ، برطانیہ اور یوکرین کو ملوث قرار دے دیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق روسی حکام کا کہنا ہے کہ ماسکو میں دہشت گرد حملے کے پیچھے امریکہ، برطانیہ اور یوکرین ہیں۔

رپورٹ کے مطابق روسی خفیہ ایجنسی نے تحقیقات مکمل کرنے کے بعد حقائق کو پیش کردیا ہے۔

روسی حکام نے بتایا کہ تمام گرفتار افراد کا تعلق تاجکستان سے ہے جب کہ حملہ آور حملے کے بعد یوکرین فرار ہونا چاہتے تھے۔

خیال رہے کہ چند روز قبل روس کے دارالحکومت ماسکو کے کراکس ہال میں 4 دہشت گردوں سے حملہ کردیا تھا۔

اس حملے کے نتیجے میں 139 افراد ہلاک جب کہ 182 افراد زخمی ہوگئے تھے۔

متعلقہ خبریں