جام کمال خان نے کہا ہے کہ ملک کی ترقی اور فلاح وبہبود کے لئے مل کر کام کریں گے۔
وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان سے مسلم لیگ کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر تجارت خرم دستگیر خان اور اور کیپٹن (ر) صفدر اعوان نے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔
ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے جام کمال کو بطور وفاقی وزیر تجارت عہدہ سنبھالنے پر مبارک باد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے دونوں رہنماؤں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ملک کی ترقی اور فلاح وبہبود کے لئے مل کر کام کریں گے اور پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کریں گے۔
