Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پاکستان کے توانائی بحران میں مدد امریکی ترجیحات میں شامل، ترجمان امریکی محکمہ خارجہ

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیوملر نے پاکستان کے توانائی بحران کے حوالے سے پریس کانفرنس کی۔

تفصیلات کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے پریس کانفرنس میں کہا کہ پاکستان کے توانائی بحران سے نمٹنے میں پاکستان کی مدد کرنا امریکا کی ترجیحات میں شامل ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکا نے پاکستان میں 4 ہزارمیگاواٹ توانائی صلاحیت کے اضافے میں مدد کی ہے۔

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے کہا کہ امریکی منصوبوں نے پاکستان کی بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت میں اضافہ کیا ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ امریکا کے منصوبوں کی مدد سےآج لاکھوں پاکستانیوں کوبجلی فراہم ہورہی ہے، اور ہم گرین الائنس کے ذریعے ماحولیاتی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے ملکر کام کر رہے ہیں۔

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے پریس کانفرنس میں مزید کہا کہ پانی کےانتظام، آب وہوا سے متعلق اسمارٹ زراعت اور قابل تجدید توانائی پر کام کر رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں