Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

عید الفطر پر چلنے والی خصوصی 4 ٹرینوں کے شیڈول کا اعلان

پاکستان ریلوے نے عید الفطر پر چلنے والی خصوصی 4ٹرینوں کے شیڈول کا اعلان کردیا ہے۔

ریلوے حکام کی جانب سے جاری کردہ شیڈول کے مطابق پہلی خصوصی ٹرین 7 اپریل کو کراچی سے شام 6 بجے پشاور کیلئے روانہ ہوگی،خصوصی ٹرین کراچی سے براستہ ملتان ،فیصل آباد اور وزیر آباد پشاور پہنچے گی۔

شیڈول کے مطابق دوسری عید اسپیشل ٹرین 7 اپریل کو کوئٹہ سے راولپنڈی کیلئے10بجے روانہ ہوگی،اسپیشل ٹرین کوئٹہ سے براستہ ملتان اور ساہیوال راولپنڈی پہنچے گی۔

تیسری عیداسپیشل ٹرین 8 اپریل کو رات 9 بجے کراچی سے لاہور کیلئے روانہ ہوگی،اسپیشل ٹرین کراچی سے براستہ ملتان اور ساہیوال لاہور پہنچے گی جبکہ چوتھی اسپیشل ٹرین 19 اپریل کو شام 5 بجے لاہور سے کراچی کیلئے روانہ ہوگی،خصوصی ٹرین لاہور سے براستہ ساہیوال ،ملتان کراچی پہنچے گی۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version