پاکستان پیپلز پارٹی کا قائدِ عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو کے یوم شہادت پر جلسہ عام کے حوالے سے اہم اعلان کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ترجمان بلاول ہاؤس سریندر ولاسائی نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے 4 اپریل کو قائد عوام کے یوم شہادت پر ہونے والا جلسہ رمضان المبارک کے احترام میں ملتوی کردیا گیا ہے۔
ترجمان سریندر ولاسائی نے کہا کہ شہید بھٹو کی برسی کے حوالے سے جلسہ عام 14 اپریل کو گڑھی خدابخش میں منعقد ہوگا۔
14 ترجمان بلاول ہاؤس نے کہا کہ 14 اپریل کو ہونے والے جلسہ عام میں پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اہم خطاب کریں گے۔
ترجمان بلاول ہاؤس سریندر ولاسائی نے مزید کہا کہا گڑھی خدابخش میں 14 اپریل کو ہونے والے جلسہ عام میں پاکستان بھر سے جیالے اور عوام شرکت کریں گے۔
