Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

غیرقانونی بھرتی کیس: پرویز الہٰی 4 اپریل کو فرد جرم کیلئے طلب

عدالت نے سابق وزیر اعلیٰ پرویز الہٰی سمیت دیگر ملزمان کو چار اپریل کو فرد جرم کے لیے طلب کرلیا۔

پنجاب اسمبلی میں مبینہ غیر قانونی بھرتیوں کے مقدمہ میں اینٹی کرپشن عدالت لاہور کے جج ارشد حسین بھٹہ نے گزشتہ سماعت کا تحریری حکم جاری کردیا۔

تحریری حکم میں کہا گیا کہ سینٹرل جیل راولپنڈی نے پرویز الہٰی کی میڈیکل رپورٹس جمع کروائی گی ،17 مارچ کو پرویز الہٰی واش روم میں گر گئے، جس سے ان کی پسلی فریکچر ہوئی۔

تحریری حکم میں مزید کہا گیا کہ میڈیکل افسر نے پرویز الہیٰ کو 2 ہفتوں کے آرام کا مشورہ دیا ہے، ملزم کو عدالت میں پیش نہ کیا گیا جس کے باعث عدالت فرد جرم عائد نہیں کرسکتی۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version