انسداد دہشتگردی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف کی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کی دو مقدمات میں درخواست ضمانت پر سماعت کل تک ملتوی کر دی۔
انسداد دہشت گردی عدالت لاہور کے جج ارشد جاوید نے 9 مئی کو شیر پاؤ پل پر تقاریر و جلاؤ گھیراؤ اور مسلم لیگ ن کا آفس جلانے کے مقدمات پر سماعت کی۔
دوران سماعت عدالت نے فریقین کے وکلاء کو دلائل کیلئے طلب کرتے ہوئے سماعت کل (30 مارچ) تک ملتوی کر دی۔
یاد رہے کہ ڈاکٹر یاسمین نے جیل سے وکلاء کی وساطت سے ضمانت کی درخواستیں دائر کر رکھی ہیں۔
