Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وزیر خزانہ

وفاقی وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کی نجکاری کا عمل جون تک مکمل کرلیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے اسٹاک ایکسچینج میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پرائیویٹائزیشن کے حوالے سے پی آئی اے پر کام تیزی سے جاری ہے، اس عمل میں کافی اور ادارے بھی شامل ہیں، اس حوالے سے ہفتوں میں نہیں دنوں میں کام ہو رہا ہے، جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ فرخ خان نے چائنیزپارٹنرز کے ساتھ مل کراسٹاک کو نئی بلندیوں تک پہنچایا اور ڈاکٹر شمشاد اختر بھی مبارک باد کی مستحق ہیں۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ایف بی آر کا ٹریکنگ سسٹم بہتر بنانے کے لیے کام کر رہے ہیں، ایف بی آرمیں ڈیجیٹلائزیشن کوبہتربنانے کی ضرورت ہے جس پرکام کر رہے ہیں جس سے محصولات میں اضافہ ہوگا۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ رواں مالی سال کے حالات گزشتہ سال سے بہت بہتر ہیں ، ایکسچینج ریٹ، مہنگائی کی شرح میں کمی سمیت دیگرمعاملات بہتر ہوئے ہیں۔

وفاقی وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف سے اگلے طویل معاہدے پر14اور15اپریل کو بات چیت ہوگی، گزشتہ معاہدے کوکامیابی کے ساتھ آئی ایم ایف کے ساتھ مکمل کیا۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version