Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

شاہین کو پی سی بی نے ٹوئٹ کرنے سے روک دیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے شاہین شاہ آفریدی کو ٹوئٹ کرنے سے روک دیا۔ 

قومی ٹیم کے سابق ٹی ٹوئنٹی کپتان اور فاسٹ بولر شاہین آفریدی کے پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری خود سے منسوب بیان سے لاعلمی کا اظہار کیا تھا جس کے بعد پی سی بی نے شاہین کو کوئی بھی بیان جاری کرنے سے روک دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق شاہین شاہ آفریدی نے تفصیلی ٹوئٹ لکھ لی تھی تاہم انہیں آخری لمحے پر ٹوئٹ کرنے سے روک دیا گیا۔

دوسری جانب چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی آج کاکول میں قومی ٹیم کے کیمپ کا دورہ کریں گے اور اس دوران پی سی بی چیئرمین شاہین آفریدی سے بھی ملاقات کریں گے۔

ذرائع نے بتایا کہ شاہین آفریدی بغیر مشاورت جاری کیے گئے بیان پر اپنے تحفظات محسن نقوی کے سامنے رکھیں گے۔

دوسری جانب ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ چیئرمین پی سی بی کاکول میں کپتان بابراعظم اور شاہین آفریدی سے ملاقات کریں گے جس دوران مستقبل کے پلان پر بات کریں گے۔

علاوہ ازیں محسن نقوی کیمپ میں شامل کھلاڑیوں کے ساتھ افطار بھی کریں گے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version