افغانستان میں بچے ایک بارودی سرنگ کے سامنے کھیل رہے تھے کہ اچانک وہ دھماکے سے پھٹ گیا جس کے نیتجے میں 5 بچیاں اور 4 بچے جاں بحق ہوگئے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق افغانستان کے شہرغزنی کے علاقے میں پیش آیا، دھماکا اتنا خوف ناک تھا کہ بچوں کے جسم کے چھیچھڑے اُڑ گئے۔
بارودی سرنگ سے کھیلنے والے تمام بچوں کی موقع پر ہی موت واقع ہوگئی اور 4 سے 10 سال کی عمروں کے 9 بچے کھیل کھیل کے دوران ہی ہمیشہ کے لیے موت کی نیند سوگئے۔
انٹرنیشنل کمیٹی آف ریڈ کراس کا کہنا ہے کہ جنگ کے بعد پھٹ جانے سے بچ جاننے والی بارودی سرنگیں سے اب بھی ہلاکتوں کا باعث بن رہی ہیں جن کا سب سے بڑا شکار بچے ہیں۔
ریڈکراس سمیت دیگر عالمی تنظیموں نے افغانستان میں بارودی سرنگوں کے مکمل خاتمے اور شہریوں بالخصوص بچوں کو بارودی سرنگوں کی ہلاکت سے متعلق آگاہی فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔




















