Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

غزہ جنگ؛ امریکی سینیٹر نے صدر جوبائیڈن کو متنبہ کردیا

واشنگٹن: امریکی سینیٹ میں خارجہ تعلقات کمیٹی کے رکن کرس وان ہولن نے صدر جوبائیڈن کو خبردار کردیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی سینیٹر ہولن نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کو بھی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیلی وزیر اعظم امریکی صدر کو نظر انداز کرتے آرہے ہیں۔

سینیٹر ہولن کا کہنا ہے کہ اب امریکہ کا مزید بم بھیجنا سمجھ سے بالاتر ہے، جب تک اسرائیل غزہ کو مزید امداد کی اجازت نہیں دیتا تب تک امریکہ کو غزہ میں جنگ کو روکنے کے لئے اسرائیل کو مزید بم نہیں بھیجنے چاہیے۔

امریکی سینیٹر نے کہا کہ امریکہ کو اپنے اثر و رسوخ کو بہتر طریقے سے استعمال کرنے کی ضرورت ہے، اثر و رسوخ کا ایک حصہ جارحانہ ہتھیار بھیجنا رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ حماس کے خلاف اسرائیل کی کارروائیوں کی حمایت کے باوجود انسانی تباہی کو روکا جاسکتا ہے۔

متعلقہ خبریں