صاف ستھرا لاہوراورتعمیر وترقی کی تکمیل کےلیےوزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے ہنگامی بنیادپرتین ماہ کی ڈیڈ لائن دے دی۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازہردس دن کے بعدلاہورکی تعمیروترقی کے پلان پرعملدرآمد کا جائزہ لیں گی۔ لاہورکی تمام چھوٹی بڑی روڈزکی تعمیرومرمت کی جائے گی۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس میں گلیاں پکی بنانے اورٹف ٹائل لگانے کا پراجیکٹ پیش کیا گیا، وزیراعلیٰ نے منظوری دیدی۔ لاہورمیں دو لاکھ 22 ہزار سٹریٹ لائٹس کی بحالی کا اصولی فیصلہ کیا گیا۔
اجلاس میں لاہور کے 9زون میں ڈرینج اور سیوریج کی بحالی اورتعمیر ومرمت کا جائزہ لیا گیا جس میں سیورماسٹر پلان اور واٹر ٹینک بنانے کے پراجیکٹ پرغوراور جامع پلان طلب کیا گیا۔
وزیراعلٰی پنجاب نے واسا کو میشنری اور افرادی قوت کی ضروریات سے آگاہ کرنے کی ہدایت کی۔
اجلاس میں لاہورکے تمام علاقے بتدریج واسا سروسزایریا میں شامل کرنے کا اصولی فیصلہ کیا گیا اورلاہور کے تمام واٹر فلٹر یشن پلانٹ فنکشنل کرنے کا حکم بھی دیا گیا۔
اجلاس میں لاہورکی تعمیر وترقی، واسا، سینی ٹیشن اور دیگر امور پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
مریم نواز نے کہا کہ ہرگلی محلے کو صاف دیکھنا چاہتی ہوں۔ صفائی کی مہم میں عوام بھی حکومت کا ساتھ دیں۔
سینئیر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب، پرویز رشید، صوبائی وزیراطلاعات و ثقافت عظمیٰ زاہد بخاری، صوبائی وزیر لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ ذیشان رفیق، ایم پی اے ثانیہ عاشق، معاون خصوصی ذیشان ملک، چیف سیکرٹری، چیئرمین پی اینڈ ڈی، سیکیرٹری ہاؤسنگ، کمشنر، ڈپٹی کمشنراورمتعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔
