ترجمان پی آئی اے نے ٹورنٹو میں ہمارا جاوید نام کا کوئی گراونڈ اسٹاف نہیں ہے اور اس سے متعلق افواہیں بے بنیاد ہیں۔
ٹورنٹو ایئر پورٹ پرایئر ہوسٹس کی حراست کے معاملے پر ترجمان پی آئی اے نے 2 گراونڈ اسٹاف کے ملوث ہونے کی خبروں کی تردید کر دی ہے۔
ترجمان پی آئی اے کی جانب سے جاری کر دہ بیان میں کہا گیاہے کہ فائزہ اور جاوید کا نہ معاملے سے کوئی تعلق ہے اور نہ پوچھ گچھ ہوئی، جاوید نام کا کوئی اسٹاف پی آئی اے کینیڈا میں کام نہیں کرتا۔
انہوں نے کہا کہ یہ خبر بے بنیاد ہے اور واقعات میں صداقت نہیں، ادارہ معاملے پر قانونی چارہ جوئی اور کینیڈا میں ہتک عزت کا دعوی دائر کرنے کا حق محفوظ رکھتا ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز خبر سامنے آئی تھی کہ مبینہ طور پر ٹورنٹو میں حنا ثانی کو دوبارہ گرفتار کر لیا گیاہے اور ان کے پاس سے منشیات برآمد ہوئی ہیں ۔
