گلشن حدیدمیں اسکول پرنسپل کےنازیباویڈیواسکینڈل کیس میں پولیس کا کہنا ہے کہ کیس میں اہم پیشرفت ہوئی ہے، 4 ماہ بعد مفرورملزم کو گرفتارکرلیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ تفتیشی پولیس نےملزم کاشف شاہ کوگرفتارکرلیا، مرکزی ملزم عرفان میمن کےبرادرنسبتی کوگرفتارکرلیا، ملزم نےدوران تفتیش اعتراف کیاتھاکہ کاشف نےویڈیووائرل کروائی تھیں۔
پولیس کے مطابق کاشف شاہ کانام کیس میں شامل کیاگیاتھا، ملزم گرفتاری سےبچنےکےلیےمفرورہوگیاتھا، ملیرسےملزم گرفتار کرلیاگیا ہے۔
4ماہ قبل ایک اسکول میں مختلف خواتین سےدرجنوں نازیباوڈیوسامنےآئی تھی۔ اسکول پرنسپل عرفان خواتین کونوکری کاجھانسہ دے کرنازیباحرکات کرتاتھا۔
تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ تھانہ اسٹیل ٹاؤن میں ملزم عرفان میمن پرمقدمہ درج کیاگیاتھا، مرکزی ملزم عرفان میمن کوپولیس نے گرفتارکیاتھا۔
