اسلام آباد اور لاہور ہائی کورٹ کے بعد چیف جسٹس پاکستان جسٹس قاضی فائزعیسیٰ سمیت سپریم کورٹ کے پانچ ججز کوبھی دھمکی آمیز خط موصول ہوگئے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ چیف جسٹس پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسٰی کے علاوہ 3 سپریم کورٹ کے ججز کو بھی دھمکی آمیز خط موصول ہوئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق جسٹس اطہرمن اللہ، جسٹس منصورعلی شاہ، جسٹس جمال مندوخیل اور جسٹس امین الدین کو خط موصول ہوئے۔ چاروں خط یکم اپریل کو سپریم کورٹ میں موصول ہوئے۔
ذرائع کے مطابق چاروں خطوط میں پاؤڈر پایا گیا اور دھمکی آمیز اشکال بنی ہوئی تھیں، خطوط کو کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کے حوالے کردیا گیا ہے۔
ذرائع نمے بتایا کہ دھمکی آمیز خط جسٹس شاہد وحید کے نام بھی لکھا گیا ہے۔ جسٹس شاہد وحید کو دھمکی آمیز خط لاہور رجسٹری میں موصول ہوا۔
ذرائع کے مطابق سی ٹی ڈی حکام نے سپریم کورٹ سے دھمکی آمیزخطوط لیکرروانہ ہوگئے، آراینڈآئی برانچ کےکلرک کی مدعیت میں مقدمہ درج کیاجائےگا، خطوط میں موجودپاؤڈرسےعدالتی عملےکونقصان نہیں پہنچا۔
واضح رہے کہ آج ہی اسلام آباد ہائی کورٹ کے بعد لاہور ہائی کورٹ کے 4 فاضل ججز کو بھی مشکوک خطوط موصول ہوئے۔
