وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے چینی قونصلیٹ پہنچ گئیں۔
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف چینی قونصلیٹ پہنچی اور چینی قونصل جنرل ژاؤ شیرین سے ملاقات کی۔
وزیر اعلیٰ مریم نواز نے شانگلہ حملے میں چینی باشندوں کے جاں بحق ہونے پر اظہار افسوس کیا، اور شانگلہ حملے میں جاں بحق چینی شہریوں کے اہلخانہ سے اظہار تعزیت کی۔
مریم نواز نے قونصل جنرل سے باہمی تعاون اور اشتراک کار کا سلسلہ جاری رکھنے کےعزم کا اظہار کیا۔
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ پاکستان اور چین بے مثال دوست ہیں اور بزدلانہ کارروائیوں سے دوستی متاثر نہیں ہو سکتی۔
انہوں نے کہا کہ چینی شہریوں پر حملہ ترقی و خوشحالی کو سبوتاژ کرنے کی مذموم سازش ہے، پاکستانی قوم چینی بھائیوں پرحملے کے واقعہ پر رنجیدہ ہے اور پوری پاکستانی قوم متاثرہ چینی خاندانوں کےغم میں برابر کے شریک ہیں۔
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے مزید کہا کہ پنجاب میں چینی باشندوں کے تحفظ کے لئے تمام ممکنہ اقدامات کر رہے ہیں اور چینی بھائیوں کی فول پروف سیکیورٹی کی پالیسی پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنائیں گے۔