Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

آئی پی ایل کو ترجیح دینے پر کیوی کھلاڑی تنقید کی زد میں آگئے

قومی ٹیم کے سابق فاسٹ بولر اور انڈر 19 کے کوچ جنید خان نے پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں شرکت کے بجائے آئی پی ایل کو ترجیح دینے پر کیوی کرکٹر کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔

سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر ٹوئٹ کرتے ہوئے جنید خان نے کہا کہ یہ دیکھ کر افسوس ہوتا ہے کہ مخصوص لیگز کو انٹرنیشنل کرکٹ پر ترجیح دی جارہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ جس قومی ٹیم نے کھلاڑیوں کو لیگز کھیلنے کے قابل بنایا وہ ملک کی نمائندگی کرنے کے بجائے لیگز کھیلنے کو ترجیح دیتے ہیں۔

انہوں نے لکھا ’’نیوزی لینڈ کے 11 سے 12 سینئیر کھلاڑی پاکستان کے خلاف سیریز کیلئے دستیاب ہی نہیں ہیں‘‘۔

یاد رہے کہ نیوزی لینڈ کے 9 کھلاڑی آئی پی ایل اور ایک پلیئر کاونٹی کی وجہ سے پاکستان کے خلاف سیریز کے لیے کیوی ٹیم کو دستیاب نہیں ہیں۔

جن کھلاڑیوں نے پاکستان کے خلاف سیریز کھیلنے سے معذرت کی ان میں ٹرینٹ بولٹ، ڈیوان کانووے، لوکی فرگوسن، میٹ ہینری اور ڈیرل مچل، گلین فلپس، راچن روندرا اور کپتان کین ولیمسن شامل ہیں جب کہ ول ینگ کاونٹی جبکہ ٹام لیتھم گھریلوں مصروفیات کی وجہ سے عدم دستیاب ہیں۔

واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان 5 ٹی20 میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 18 اپریل کو ہوگا، کیوی ٹیم 12 اپریل کو پاکستان کیلئے روانہ ہوگی۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version