Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

امریکہ کا بھارت سے سکھ رہنما کے قتل کی مکمل تحقیقات کا مطالبہ

امریکہ نے ایک مرتبہ پھر بھارت سے سکھ رہنما کے قتل کی مکمل تحقیقات کرنے کا مطالبہ کر دیا۔

واشنگٹن میں پریس بریفنگ کے دوران امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے کہا کہ بھارتی حکومت پر واضح کردیا ہے کہ ہم سکھ رہنما گرپتونت سنگھ پنوں کے قتل  کی مکمل تحقیقات دیکھنا چاہتے ہیں۔

میتھیو ملر نے کہا کہ یہ معاملہ ہمارے لیے ایک ترجیح رہی ہے اور آئندہ بھی رہے گی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ امریکہ اور پاکستان کے درمیان سیکیورٹی پارٹنرشپ کو وسعت دیتے رہیں گے۔

طالبان کو اقوام متحدہ کی طرف سے امداد کے معاملے پر امریکی ترجمان میتھیو ملر کا کہنا تھا کہ شراکت داروں سے کہتے ہیں کہ یہ یقینی بنایا جائے کہ امداد ان لوگوں تک پہنچے جنہیں اس کی ضرورت ہے، ہم اس کی نگرانی کرتے رہتے ہیں۔

متعلقہ خبریں