Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

اسلام اباد میں امریکی سفارت خانہ کے عملہ کا اڈیالہ جیل کا دورہ

اسلام آباد: امریکی سفارتی خانہ کے وفد کو نور مقدم قتل کیس میں گرفتار مجرم تک رسائی مل گئی۔

امریکی سفارتی خانہ کے وفد کو نور مقدم قتل کیس میں گرفتار مجرم ظاہر جعفر تک قونصلر رسائی دی گئی ہے۔

امریکی سفارت خانہ کے 3 رکنی وفد کی مجرم ظاہر جعفر سے ڈپٹی سپریٹنڈنٹ روم میں ملاقات کروائی گئی۔ امریکی سفارت خانہ کے وفد میں مائیکل مرفی، اسامہ حنیف اور نوید غازی شامل تھے۔

ملاقات ختم ہونے پر امریکی سفارت خانہ کا وفد اڈیالہ جیل سے واپس اسلام آباد روانہ ہوگیا جب کہ مجرم ظاہر جعفر سابق سفارت کار کی بیٹی نور مقدم کے قتل کیس میں عدالتی سزا کے بعد قید ہیں۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version