وفاقی وزیر پاور سردار اویس لغاری نے ایشیائی ترقیاتی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر سے ملاقات کی۔
پاور ڈویژن کے اعلامیے کے مطابق ملاقات میں موسمیاتی تبدیلی کے باعث ہونے والے نقصانات کے امور زیر بحث آئے، اور پاور سیکٹر اصلاحات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وفاقی وزیر نے بجلی کے ترسیل و تقسیم کے نظام بہتری کیلئے اے ڈی بی کی تکنیکی معاونت پر توجہ دلائی۔
وفاقی وزیر پاور نے اے ڈی بی کے کنٹری ڈائریکٹر کو جنوبی پنجاب میں موسمیاتی تبدیلیوں سے درپیش چیلنجز سے آگاہ کیا۔
پاور ڈویژن کے اعلامیے کے مطابق وفاقی وزیر پاور اویس لغاری نے متاثرہ علاقوں کے منصوبوں کیلئے فنڈنگ کی معاونت طلب کی۔
ایشیائی ترقیاتی بنک کے کنٹری ڈائریکٹر نے وفاقی وزیر اویس لغاری کو پاور سیکٹر میں اصلاحات کیلئے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
