Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

امریکہ کا اسرائیل کو غزہ بحران سے نمٹنے یا نتائج کا سامنا کرنے کا انتباہ

امریکہ نے اسرائیل کو غزہ میں انسانی بحران سے نمٹنے کے لیے اقدامات کرنے یا نتائج کا سامنا کرنے کا انتباہ دے دیا۔

بین الاقوامی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی صدر جو بائیڈن نےاسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو سے ٹیلیفونک رابطہ کیا۔

وائٹ ہاؤس سے جاری بیان کے مطابق دونوں رہنماؤں نے غزہ کی  صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی۔

صدر بائیڈن نے غزہ میں مجموعی انسانی صورتحال کو ناقابل قبول قرار دیتے ہوئے غزہ پہ پالیسی بدلنے کا واضح اشارہ دے دیا۔

امریکی صدر نے واضح کیا کہ اسرائیل کی جانب سے ان اقدامات پر فوری عمل درآمد کا جائزہ لیں گے جس کے مطابق غزہ پر اپنی پالیسی کا تعین کریں گے۔

جوبائیڈن نے کہا کہ معصوم شہریوں کے تحفظ کے لیے فوری جنگ بندی ضروری  ہے۔ مذاکرات کاروں کو یرغمالیوں کی واپسی کے لیے بلا تاخیر معاہدے کا اختیار دیں۔

واضح رہے کہ  گزشتہ سال 7 اکتوبر سے غزہ پر جاری اسرائیلی حملوں میں اب تک  تقریباً 33 ہزار فلسطینی شہید  ہو چکے ہیں جن میں اکثریت خواتین اور بچوں کی ہے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version