وزیردفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ بھارت کےساتھ جوپہلےہواتھاوہی دوبارہ ہوگا، بھارت کاکوئی ادھارنہیں چھوڑیں گے۔
وزیردفاع خواجہ آصف نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بھارت کی خواہشیں توکچھ بھی ہوسکتی ہیں، بھارتی حکمرانوں کی دہشتگردی کی تاریخ بہت پرانی ہے، مودی جب گجرات کاوزیراعلیٰ تھا تب بھی مسلمانوں کاقتل عام ہوا۔
خواجہ آصف نے کہا کہ دہشتگردی کی وجہ سے مودی کاامریکہ کا ویزامنسوخ ہواتھا، بھارتی دہشتگردی امریکہ اورکینیڈا میں بھی پہنچ چکی ہے، بھارتی دہشتگردی عالمی سطح پرسامنےآچکی ہے، 2019میں ہم نےخیرات میں بھارت کاپائلٹ واپس کیاتھا۔
وزیردفاع نے کہا کہ بھارت کوئی ایسی حرکت نہ کربیٹھے جس کا خمیازہ بھگتناپڑے، بھارت کےساتھ جوپہلےہواتھاوہی دوبارہ ہوگا، بھارتی وزیردفاع کے بیان میں کوئی صداقت نہیں۔
خواجہ آصف نے کہا کہ بھارت اورافغانستان میں حالات سب کے سامنے ہیں، پلوامہ واقعےپربھی دراندازی کی کوشش کی تھی، سیاسی فوائد کی خاطربھارت ایسے بیانات دےرہاہے، بھارت کاحساب ہم نےفوری طورپرچکایا ہے۔
وزیردفاع نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ بھارت کاکوئی ادھارنہیں چھوڑیں گے، اگرایڈوینچرکی کوشش کریں گےتومنہ توڑجواب دیں گے۔
