Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پی ٹی آئی میں اندورنی اختلافات شدید، شہریار آفریدی نے نیا پینڈورا باکس کھول دیا

پاکستان تحریک انصاف میں رہنماؤں کے درمیان اندرونی اختلافات شدت اختیار کرگئے ہیں۔

کوہاٹ میں پارٹی ورکرز سے خطاب کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر اور پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما شہریار آفریدی نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور سمیت دیگر پارٹی رہنماؤں کے خلاف نیا پینڈورا باکس کھول دیا۔

شہریار آفریدی کا کہنا تھا کہ میں پیرا شوٹرز قائدین کی جانب سے موصول ہونے والے شوکاز نوٹس کو جوتے کی نوک پر رکھتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ میں ابھی تک خاموش بیٹھا ہوا تھا مگر کہتا ہوں کہ پی ٹی آئی میں آستین کے سانپ اور منافق لوگ آگئے ہیں اور جلد میں اس حوالے سے کھل کر بات کروں گا۔

سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ میں اللہ کے سوا کسی سے نہیں ڈرتا اور انہیں بے نقاب کروں گا، ایک بار پھر واضح کرتا ہوں کہ عمران خان اور پاکستان ہمارے لیے لازم و ملزم ہیں۔

شہریار آفریدی نے کہا کہ علی امین اور پارٹی رہنماؤں کو میرا آخری پیغام ہے کہ ایسے کارکنان کو موقع دیں جنہوں نے پارٹی کے لیے قربانیاں دیں مگر آج اُن آمروں کو یہ لوگ گلے لگا رہے ہیں جنہوں نے تحریک انصاف کو نقصان پہنچایا۔

انہوں نے مزید کہا کہ جن ورکروں کی ماؤں بیٹیوں کی عزتوں پہ ہاتھ ڈالا گیا اور تم اکیلے بیٹھ کے ان کی قسمتوں کے فیصلے کر رہے ہو مگر میں ایسا نہیں ہونے دوں گا۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version