Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

حماس اور اسرائیل کے درمیان ہونے والے مذاکرات میں اہم پیشرفت

مصر اور قطر کی ثالثی میں اسرائیل اور حماس کے درمیان ہونے والے مذاکرات میں اہم پیشرفت ہوئی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق مصر اور قطر کی ثالثی میں اسرائیل اور حماس کے درمیان ہونے والے مذاکرات میں اہم پیشرفت ہوئی ہے جب کہ فریقین کے درمیان بنیادی اور متنازع نکات پر اتفاق ہو گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق مذاکرات میں معاہدے کے بنیادی نکات پر اتفاق کے بعد قطر اور حماس کے وفود واپس روانہ ہوگئے ہیں۔ دو روز بعد مذاکرات کا دوسرا دور شروع کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ غزہ میں اسرائیلی بمباری کا سلسلہ تاحال جاری ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں میں غزہ میں 38 فلسطینی شہید جب کہ 71 زخمی ہوگئے۔

صیہونی فورسز نے نصیرات کیمپ پر گولہ باری سے 7 فلسطینیوں کو شہید کردیا، مغربی کنارے میں رات بھر اسرائیلی فوج نے 23 فلسطینی کو گرفتار کیا۔

دوسری جانب کئی ماہ کی جنگ کے بعد اسرائیل نے خان یونس اورجنوبی عزہ سے فوجیوں کو واپس بلا لیا ہے، خان یونس میں فوجی انخلا کے بعد فلسطینیوں کی تباہ حال گھروں کو واپسی شروع ہوگئی ہے۔

متعلقہ خبریں