Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

شاہد خاقان عباسی کا نئی سیاسی جماعت کی رجسٹریشن کے لئے الیکشن کمیشن سے رجوع

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے نئی سیاسی جماعت کی رجسٹریشن کے لئے الیکشن کمیشن سے رجوع کرلیا۔

مسلم لیگ ن سے راہیں جدا کرنے والے شاہد خاقان عباسی نئی سیاسی جماعت کی رجسٹریشن کے لئے الیکشن کمیشن پہنچ گئے۔

ذرائع کے مطابق شاہد خاقان عباسی نے سیاسی جماعت کی رجسٹریشن کے لئے کوائف الیکشن کمیشن میں جمع کرا دیے ہیں۔

۔شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ سیاسی جماعت کی رجسٹریشن کے لئے الیکشن کمیشن کو تمام مطلوبہ دستاویز فراہم کردی ہیں، الیکشن ایکٹ 2017 کے مطابق سیاسی جماعت رجسٹرڈ کروا رہے ہیں۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ آئندہ انتخابات میں نئی سیاسی جماعت کے تحت الیکشن میں بھرپور حصہ لیں گے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version