Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سعودی عرب میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا، عید 10 اپریل کو ہوگی

سعودی عرب میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا، عید الفطر 10 اپریل کو ہوگی۔ 

سعودی میڈیا کے مطابق سعودی عرب میں شوال کا چاند نظرنہیں آیا اور سعودی عرب میں عید 10 اپریل کو ہوگی۔

اس سے قبل سعودی ماہرفلکیات نے اعلان کیا تھا کہ آج 29 رمضان شوال کا چاند نظرآنے کا امکان نہیں ہے تاہم چاند نظر آنے یا نظر نہ آنے کا باقاعدہ اعلان سعودی اعلیٰ عدالت کرے گی۔

سعودی میڈیا کے مطابق سپریم کورٹ نے عوام سے اپیل کی تھی کہ وہ 8 اپریل بروز پیر کو مغرب کے وقت سے عید کا چاند دیکھنے کی کوشش کرتے رہیں اور چاند نظر آنے کی صورت میں فوری طور پر مقامی عدالتوں کو مطلع کریں۔

سعودی سپریم کورٹ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ شریعت کے مطابق چاند کو انسانی آنکھ سے دیکھا جائے یا دوربین بھی استعمال کی جا سکتی ہے۔ شہادتیں جمع ہونے کی صورت میں ہی عید ہونے کا اعلان کیا جائے گا۔

سعودی عرب میں رمضان المبارک کا آغاز 11 مارچ کو ہوا تھا اور ممکنہ طور پر یہ قمری مہینہ پورے 30 دن کا ہوگا اس طرح عید بدھ کے روز ہونے کا قوی امکان ہے۔

واضح رہے کہ سعودی عرب میں شوال کے چاند کا باضابطہ اعلان سپریم کورٹ کی جانب سے کیا جاتا ہے۔

متعلقہ خبریں