Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پاکستان ریلویز کا عید الفطر کے 3 دن کرایوں میں کمی کا اعلان

پاکستان ریلویز نے عید الفطرکے تین دن کرایوں میں 25 فیصد کمی کا اعلان کردیا۔

ترجمان پاکستان ریلوے کے مطابق کرایوں میں رعایت تمام مسافر ٹرینوں کی تمام کلاسزکے لیے ہے تاہم کرایوں میں کمی کا اطلاق عید کی اسپیشل ٹرینوں پر نہیں ہوگا۔

خیال رہے کہ پاکستان میں آج منگل کو شوال کا چاند دکھائی دیے جانے کا قوی امکان ہے اور اس حوالے سے مختلف شہروں سے شہادیں بھی موصول ہوگئی ہیں تاہم حتمی اعلان رویت ہلال کمیٹی ہی کرے گی۔

محکمہ موسمیات کے ماہرین کے مطابق چاند کی عمر آج شام انسانی آنکھ سے دکھائی دینے کے لیے پوری ہوگی جب کہ شوال کے چاند کا حتمی اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی کرے گی۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version