بھارت اور بنگلادیش میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا اور یکم شوال 11 اپریل جمعرات کو ہوگی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت کے شہر لکھنؤ اور دہلی میں چاند نظر نہیں آیا جس کے بعد مقامی کمیٹیوں نے کل 30 ویں روزے کا اعلان کیا۔ بھارتی میڈیا نے بتایا کہ بھارت میں عید 11 اپریل جمعرات کو ہوگی۔
دہلی کی شاہی مسجد کے امام نے چاند نظر نہ آنے کا اعلان کیا ہے۔ حیدرآباد اور لکھنؤ سمیت بھارت کے دیگر شہروں میں بھی چاند نظر آنے کی کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی۔
بھارتی ریاست کیرالہ کی کیرالہ کی رویت ہلال کمیٹی نے ریاست میں کل عید الفطر کا اعلان کردیا۔ کمیٹی چیئرمین محمد مدنی کا کہنا تھاکہ شوال کا چاند نظر آگیا ہے اور کیرالہ میں کل عید الفطر منائی جائے گی۔
دوسری جانب متنازع علاقے کارگل کی مقامی کمیٹی نے اعلان کیا کہ چاند نظر آگیا ہے اور کل 10 اپریل کو عید منائی جائے گی۔




















