Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پاک فوج کا شہداء کے لواحقین کے اعزاز میں چاند رات تقریب کا اہتمام

پاکستان آرمی اپنے نظم و ضبط اور اچھی روایات کیلئے شہرت رکھتی ہے۔ پاک فوج اس ملک کی حفاظت کرنے والے ہر سپاہی اور ان کے لواحقین کا خیال ایک خاندان کی طرح رکھتی ہے۔ کوئی بھی تہوار ہو پاک فوج اپنے شہداء کو نہیں بھو لتی اور شہداء کے لواحقین کا حوصلہ بڑھاتی ہے۔

اس حوالے سے ملتان گیریژن میں شہداء کے لواحقین کے اعزاز میں عیدالفطر کے موقع چاند رات تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ شہداء کی فیملیز نے ایک ساتھ ملکر اس خوشی کو بانٹا اور اپنے پیاروں کو یاد کیا۔

تقریب میں شریک شہداء کے لواحقین نے اسے ایک بہترین تقریب قرار دیا۔

بیوہ صوبیدار میجررانا محمد اسلم شہید کا کہنا تھا کہ ”پاک فوج ایک ادارہ نہیں بلکہ یہ ایک خاندان کی مانند ہے، پاکستان آرمی میں غازیوں کا بھی مکمل خیال رکھا جاتا ہے“

بیٹی صوبیدار میجر رانا محمد اسلم شہید آج اس پروقار تقریب میں اور اس چاند رات کے پروگرام میں پاک فوج کا شکریہ ادا کرتی ہوں کہ انہوں نے ہمارا ہر طرح سے خیال رکھا اور ایک خاندان کی طرح ہماری مدد کی۔

بیٹی صوبیدار میجر رانا محمد اسلم شہید نے کہا ”غم ہو یا خوشی پاک فوج کسی بھی موقع یا تہوار پر ہمیں نہیں بھولتی“

حولدار کاشف شہید کی بیوہ کا اس موقع پر کہنا تھا کہ ”پاک فوج کے اس خاندان میں ایک سپاہی سے لے کر آرمی چیف تک سب شامل ہیں، پاک فوج کے سپاہی بھی ملک و قوم کی حفاظت کو اپنا اولین فرض سمجھتے ہیں“

بیٹی حوالدار کاشف شہید نے کہا ”عید ہو یا کوئی بھی تہوار فوج ہمیں اپنے شہداء کی کمی محسوس نہیں ہونے دیتی“

سپاہی محمد احسن شہید کی والدہ کا کہنا تھا کہ  ”پاک فوج ہمارا بہت خیال رکھتی ہے، ہمیں اپنی پاک فوج پر فخر ہے“

نائیک ریاض علی شہید کے بھائی کا کہنا تھا کہ ”شہید ہمیشہ زندہ ہوتے ہیں، ہم پاک فوج کے شہداء کیلئے دعا گو ہیں“

شہداء کے لواحقین اس شاندار تقریب کے انعقاد پر پاک فوج کے نہایت مشکور ہوئے اور اس رویے کو خوب سراہا۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version