Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بلاول بھٹو اورسرفرازبگٹی کی ملاقات، صحت کےشعبےمیں بہتری کےاشتراک پراتفاق

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو اوروزیراعلٰی بلوچستان کے درمیان ملاقات میں صحت کےشعبےمیں بہتری کےاشتراک پراتفاق کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹوسےوزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے نوڈیروہاؤس میں ملاقات کی۔ ملاقات میں بلوچستان کابینہ کی تشکیل سمیت مختلف سیاسی امورپرتبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعلٰی بلوچستان نے بلاول بھٹوکوبےنظیربھٹواسکالرشپ پروگرام کےاجراسے متعلق آگاہ کیا اورصحت کےشعبےمیں بہتری کے لیےسندھ، بلوچستان حکومتوں کےاشتراک پراتفاق کیا گیا۔

اس موقع پر سرفراز بگٹی نے کہا کہ غریب عوام کی بہبودکےلیےمنصوبہ بندی کررہےہیں، عوام نےجس اعتمادکااظہارکیاہےاس پر پورا اتریں گے، احساس محرومی کےخاتمےکےلیےجامع حکمت عملی مرتب کی۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ بلوچستان دل کےقریب ہے، بلوچستان کی پسماندگی کےخاتمےکےلیےبھی اقدام اٹھائےہیں، عوامی فلاح وبہبودکےاقدامات کاتسلسل جاری رکھیں گے، سندھ حکومت صحت کےشعبےمیں بلوچستان حکومت کی معاونت کرےگی۔

وزیراعلٰی بلوچستان میرسرفرازبگٹی نے گڑھی خدا بخش میں شہید محترمہ بینظیر بھٹو، شہید ذوالفقارعلی بھٹو، محترمہ نصرت بھٹو اور بھٹو خاندان کے مزاروں پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی۔

وزیراعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے گڑھی خدا بخش میں شہدا کے ایصال ثواب کیلئے دعا بھی کی۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version