Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

روس کا انگارا اے 5 نامی راکٹ خلا میں تباہ

روس کا انگارا اے 5 راکٹ تکنیکی خرابی کے باعث خلا میں گر کر تباہ ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق روس کے مشرقی علاقے میں قائم خلائی اسٹیشن سے روانہ کیا جانے والا انگارا اے 5 راکٹ تکنیکی خرابی کے باعث گر کر تباہ ہو گیا۔

روس نے مسلسل دو دن تک آخری لمحات بھی اس کے روانگی کے مشن کو منسوخ کیا تھا۔

روس کی چین کی سرحد سے متصل علاقے میں قائم خلائی مرکز ووسٹوکئی کاسموڈروم کے مطابق راکٹ میں موجود تکنیکی خرابی کو درست کر دیا گیا تھا، مگر لانچ کئے جانے کے بعد راکٹ ایک بار پھر مسائل کا شکار ہوا۔

روسی خلائی ایجنسی روسکوسموس کے مطابق منگل اور بدھ کو ہونے والی لانچ کی کوششیں آکسیڈائزر ٹینک اور انجن کنٹرول سسٹم میں پریشرنگ سسٹم میں خرابی کی وجہ سے منسوخ کردی گئیں۔

روسی میڈیا کے مطابق تباہ ہونے قبل ٹیک آف کے چند منٹ بعد ہی راکٹ 25 ہزار کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے سفر کر رہا تھا اور مدار میں داخل ہوا تھا۔

روسکوسموس نے سوشل میڈیا پر اعلان کیا کہ اس لانچ کے ساتھ ہی امور خلائی راکٹ کمپلیکس کے فلائٹ ڈیزائن کے تجربات شروع ہو گئے ہیں جن میں انگارا ہیوی کلاس لانچ گاڑیاں بھی شامل ہیں۔

روسی خلائی ایجنسی روسکوسموس کے مطابق راکٹ کی تباہی سے قطع نظر انگارا سیریز کے نئے راکٹ پر مزید کام شروع کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں