Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

نوکری کے بہانے بھارتی شہریوں کا یوکرین کے خلاف جنگ میں لڑنے کا انکشاف

بھارت میں بے روزگار نوجوانوں کا نوکری کے بہانے روس میں یوکرین کے خلاف جنگ لڑنے کا انکشاف ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی ایجنٹس نے بڑی تعداد میں بے روزگار اور غریب نوجوانوں کو روس میں سیکیورٹی گارڈ کی پُرکشش نوکری کا جھانسہ دے کر یوکرین کے خلاف میدان جنگ میں اتار دیا۔

بھارت میں مختلف اخبارات اور سوشل میڈیا پر روس میں سیکیورٹی گارڈز کی نوکری کے اشتہار شائع ہوئے تھے جن میں کام کرنے والے افراد کو پُرکشش معاوضوں کی پیشکش کی گئی تھی۔

گزشتہ سال اکتوبر میں ڈیوڈ موتھپن نامی ایک بھارتی شہری نے فیس بک پر ایک اشتہار دیکھا تھا جس میں روس میں سکیورٹی گارڈز کی نوکریوں کی پیشکش کی گئی تھی۔

اشتہار میں 2200 ڈالر ماہانہ تنخواہ کی پیشکش کی گئی تھی جو بھارت کے کروڑوں غریب افراد کے لیے بہت بڑی رقم ہے۔

ڈیوڈ موتھپن جنوبی بھارتی ریاست کیرالہ سے تعلق رکھتا ہے جہاں پہلے ماہی گیری کا کام کرتا تھا لیکن آمدنی کم ہونے کے باعث ایک اسکول میں ملازمت اختیار کر لی۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی شہری ڈیوڈ موتھپن ایجنٹ کے جھانسے میں آ کر روس پہنچ گئے، جہاں اس کو مشرقی یوکرین میں روس کے زیر قبضہ شہر ڈونیٹسک کے جنگی محاذ پر بھیج دیا گیا۔

Indian men claim they've been forced to fight for Russia's military in  Ukraine - Revolution Radio

برطانوی خبر رساں ادارے کی خبر کے مطابق ڈیوڈ موتھپن ان متعدد بھارتی شہریوں میں شامل ہیں جنہیں ایجنٹوں نے یوکرین کے ساتھ ملک کی جنگ میں روسی افواج کے لئے لڑنے کے لئے دھوکہ دیا تھا۔

رپورٹس کے مطابق کچھ لوگ بھارت واپس جانے میں کامیاب ہو گئے ہیں لیکن دیگر اب بھی روس میں پھنسے ہوئے ہیں، ان میں سے زیادہ تر کا تعلق غریب گھرانوں سے ہے۔

یوکرین کے جنگی محاذ سے واپس آنے والے بھارتیوں کا کہنا ہے کہ انہیں اگلے مورچوں پر روسی فوج کے مددگاروں کے طور بھیجا گیا اور اب تک دو بھارتی اس جنگ میں مارے جا چکے ہیں۔

بھارت کی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ وہ اپنے شہریوں کو واپس لانے کے لئے روسی حکام کے ساتھ بہت سخت دباؤ ڈال رہا ہے اور وزیر خارجہ ایس جئے شنکر نے اسے بھارت کے لیے تشویش کا معاملہ قرار دیا ہے۔

متعلقہ خبریں