Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

اسرائیل فلسطین تنازع کا دو ریاستی حل مشکل ہے، امریکہ

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اسرائیل  اور فلسطین تنازع کا دو ریاستی حل مشکل ہے۔

بین الاقوامی خبررساں ادارے کے مطابق ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے کہا ہے کہ بد قسمتی سے یہود دشمنی اور مسلم مخالف جذبات میں اضافہ ہو رہا ہے۔

ترجمان امریکی خارجہ نے کہا کہ اسرائیل فلسطین تنازع کا حل مسلمان، عیسائی اور یہودیوں کے مفاد میں ہے۔

میتھیو ملر نے پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ بظاہر اسرائیل فلسطین تنازع کا دو ریاستی حل مشکل ہے تاہم اسرائیل فلسطین تنازع کا دو ریاستی حل ہی آگے بڑھنے کا واحد راستہ ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس تنازع کا خاتمہ خطے کے دیگر ممالک کے مفاد میں بھی ہے۔

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے کہا کہ اس تنازع میں کسی فریق کو غیر انسانی سلوک روا رکھنے کا لائسنس حاصل نہیں ہے۔  سب سے بھیانک چیز ہے کہ دونوں جانب سے غیر انسانی سلوک روا رکھا جا رہا ہے۔

میتھیو ملر نے کہا کہ    اسرائیل فلسطین تنازع کا پائیدار حل تلاش کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version