لاہور: پاکستان اور پنجاب کی پہلی ایئر ایمبولینس سروس کے لیے پہلے تربیتی سیشن کا آغاز کردیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر جاری پیغام میں کہا ’’پاکستان اور پنجاب کی پہلی ایئر ایمبولینس سروس کے لیے پہلے تربیتی سیشن کا آغاز کر دیا گیا ہے‘‘۔
انہوں نے بتایا ’’انشااللہ، ایئر ایمبولینس سروس جون میں شروع ہوجائے گی، الحمدللہ! ایئر ایمبولینس سروس کا منصوبہ ریکارڈ وقت میں مکمل کیا گیا ہے‘‘۔
