Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

شہید ہونے والے 2 فوجی جوانوں کی نماز جنازہ بونیر میں ادا کر دی گئی

دہشت گردوں کے خلاف آپریشن میں شہید ہونے والے 2 فوجی جوانوں کی نماز جنازہ بونیر میں ادا کر دی گئی۔

پاک فوج کے شبعہ تعلقات عامہ کے مطابق بونیر میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن میں شہید ہونے والے حوالدار مدثر محمود شہید اور لانس نائیک حسیب جاوید شہید کی نماز جنازہ بونیر میں ادا کر دی گئی۔

آی ایس پی آر کے مطابق دونوں شہداء کے جسد خاکی ان کے آبائی علاقوں کوروانہ کردیئے گئے ہیں۔

حوالدار مدثر محمود شہید اور لانس نائیک حسیب جاوید شہید کو ان کے آبائی علاقوں میں فوجی اعزاز کے ساتھ سپردخاک کیا جائے گا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ شہداء کی قربانیاں دہشتگردی کیخلاف جنگ میں ہمارےعزم کو تقویت دیتی ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق دہشتگردی کیخلاف جنگ آخری دہشتگرد کے خاتمے تک جاری رہے گی۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version