Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

افغان حکومت نے ایرانی حملے کو جائز قرار دے دیا

ایران کے گزشتہ رات اسرائیل پر حملے کو افغان حکومت نے جائز قرار دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایرانی حملے پر افغان وزارت خارجہ نے اپنا موقف دیتے ہوئے کہا کہ شام میں ایرانی قونصلیٹ پر حملے کا ایران نے جواب دیا ہے جو ایک جائز دفاعی عمل ہے۔

افغانستان کی وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ اسرائیل نے یکم اپریل کو دمشق میں ایرانی قونصلیٹ پر حملہ کر کے عالمی قوانین کی خلاف ورزی کی تھی۔

افغان وزارت خارجہ کے مطابق دنیا صیہونی ریاست کی جارحیت کا روکے ورنہ خطے میں کشیدگی میں اضافہ ہو گا۔

واضح رہے کہ ایران نے گزشتہ رات اسرائیل پر 250 سے زائد ڈرونز اور میزائل داغے تھے، جسے دمشق میں یکم اپریل کو ایرانی قونصلیٹ پر اسرائیلی حملے کا جواب قرار دیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں